سندھ ہائیکورٹ، 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی،عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وکیل درخواستگزار نے کہاکہ بنیادی طور پر عدلیہ کی آزادی پر قدغن لگائی گئی،جوڈیشل کمیشن کے ازسرنوتشکیل سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی ہے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ آئین عدلیہ کا نہیں پارلیمنٹ کا وژڈم ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے آئین کے آرٹیکل 239کا جائزہ لیا ہے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ ہمارا دائرہ اختیار کیا ہے اس میں؟وکیل درخواستگزار نے کہاکہ سپریم کورٹ نے طے کیا آئینی ترمیم بنیادی ڈھانچے کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے کہاکہ ہمارے پاس سپری کورٹ کے اختیارات نہیں ہیں،جو اختیارات ہائیکورٹ کے پاس ہیں وہی کر سکتے ہیں،راولپنڈی بار کے فیصلے میں کہاں لکھا ہے کمیشن میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی؟عدلیہ کی آزاد پر قدغن کیسے ہے کہ بتائیں؟دو فورمز نے کیسے عدلیہ کی آزادی متاثر کی ہے؟پارلیمنٹ کو عوام نے منتخب کیا ہے،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ پارلیمنٹ کا سٹیک مشکوک ہے، الیکشن پٹیشن زیرسماعت ہے۔

Recent Posts

حکومت بے شرم ہوچکی، انسانی حقوق کی تنظیمیں اڈیالہ جیل کا دورہ کریں، زرتاج گل

ایک سیاسی جماعت کی قیادت کو کہا گیا لکھ کر دے وہ اپنے لیڈر سے…

2 mins ago

عمران خان سے متعلق امریکی نمائندگان کاخط اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، پاکستانی پارلیمنٹیرینز

پارلیمنٹ کے 160 ارکان نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا اسلام آباد (قدرت…

12 mins ago

موسمیاتی تبدیلی سے 2070 تک ترقی پذیر ممالک کی جی ڈی پی 17فیصد تک کم ہوسکتی ہے، اے ڈی بی

اگر ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو نہ پایا گیا تو سن 2100 تک یہ نقصان بڑھ…

26 mins ago

کوئٹہ ، تیز بخار ، بدن درد، کھانسی ، سینہ میں بلغم کی بیماری نے وبائی شکل اختیار کرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تیز بخار بدن درد کانسی سینہ میں بلغم کی بیماری وبائی شکل اختیار کرکے…

38 mins ago

الیکشن ٹریبونل ون کے جج نے پی بی 51چمن کی انتخابی عذرداری پر محفوظ فیصلہ سنادیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن ٹریبونل ون کے جج نے پی بی 51چمن کی انتخابی عذرداری پر محفوظ…

48 mins ago

وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت

دوحا(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے…

1 hour ago