فردین کو ضمانت دلوانے والے وکیل نے آریان کے وکیل کی حکمت عملی پر سوال اٹھا دئیے

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکار فردین خان اور کامیڈین بھارتی سنگھ کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) سے ضمانت دلوانے والے وکیل نے منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کے وکیل کی حکمت عملی پر سوال اٹھا دئیے ہیں۔فردین کے کیس کو دیکھنے والے وکیل ایاز خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح انھوں نے این سی بی کے خلاف جاتے ہوئے بالی وڈ شخصیات کو ضمانت دلوائی تھی۔وکیل ایاز خان نے کہا کہ انھوں نے فردین خان کا کیس جاننے کے بعد تمام حقائق سنے اور پھر کام شروع کیا۔ایاز خان کے مطابق

مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنی بہترین حکمت عملی کے سبب فردین خان کو 3 میں ضمانت پر رہا کروا دیا تھا۔یاد رہے کہ اداکار فردین خان پر 2002 میں منشیات کی فروخت کرنے والے گینگ سے 9 گرام کوکین خریدنے کا الزام تھا تاہم فردین کا مؤقف تھا کہ انھوں نے ایک گرام کوکین خریدنے کی کوشش کی تھی۔وکیل ایاز خان کے مطابق آریان خان کے کیس میں مسئلہ یہ ہے کہ آریان کا کیس منشیات استعمال کرنے کا ہے اور اس کیس میں سزا کا حقدار منشیات لینے والا ہے، میرا خیال ہے کہ آریان کے کیس میں این سی بی کے پاس گواہ موجود ہیں۔وکیل نے بتایا کہ آریان اور فردین کے کیس میں ایک چیز جو مجھے محسوس ہوئی وہ یہ ہے کہ ہم فردین کے کیس کیلئے بہت تیزی سے آگے بڑھے، جب پہلے دن فردین کو عدالت میں پیش کیا گیا ہم نے اسی دن فردین کی ضمانت کے لیے درخواست فائل کر دی تھی لیکن یہ آریان کے کیس میں ہوتا دکھائی نہیں دیا۔ایاز خان کے مطابق آریان کے کیس میں ضمانت کی درخواست جمع کروانے کے بعد این سی بی نے اپناجواب جمع کروایا، عدالت میں اس مقدمے پر بحث ہوئی اور کیس کی سماعت نتیجے کے بغیر ہی ملتوی کر دی گئی

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago