کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ طور نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں کراچی اور دیگر شہروں میں مردوں کے رویے پر بات کی۔ عائشہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں بہت سے مسائل جیسے بجلی، پانی اور چوری چکاری ہیں، مگر اس کے باوجود انہیں کراچی کے لوگ پسند ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عائشہ طور نے کہا کہ کراچی کے مرد حضرات اگرچہ سڑکوں پر خواتین کو ایک بار دیکھتے ہیں، لیکن فوری طور پر اپنی راہ لے لیتے ہیں اور دوبارہ تنگ نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ خواتین کے لیے مسائل کھڑے کریں۔
عائشہ نے مزید کہا کہ پنجاب میں اترتے ہی ثقافتی فرق واضح طور پر محسوس ہوتا ہے اور انہیں کراچی اس لحاظ سے زیادہ بہتر لگتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور اور اسلام آباد میں مردوں کا غلبہ نمایاں نظر آتا ہے جبکہ کراچی میں صورتحال مختلف ہے۔
قومی اور صوبائی سطح پر تمام جماعتوں کو ساتھ ملاکر احتجاج کریں گے، اسد قیصر…
فیصلہ قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کو موسم سرما میں مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے…
ایک سیاسی جماعت کی قیادت کو کہا گیا لکھ کر دے وہ اپنے لیڈر سے…
پارلیمنٹ کے 160 ارکان نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا اسلام آباد (قدرت…
اگر ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو نہ پایا گیا تو سن 2100 تک یہ نقصان بڑھ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تیز بخار بدن درد کانسی سینہ میں بلغم کی بیماری وبائی شکل اختیار کرکے…