موسمیاتی تبدیلی سے 2070 تک ترقی پذیر ممالک کی جی ڈی پی 17فیصد تک کم ہوسکتی ہے، اے ڈی بی


اگر ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو نہ پایا گیا تو سن 2100 تک یہ نقصان بڑھ کر 41 فیصد تک پہنچ سکتا ہے، رپورٹ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک نے موسمیاتی تبدیلی کے سبب 2070 تک ترقی پذیر ممالک کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) 17 فیصد تک کم ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اے ڈی بی کی موسمیاتی تحقیق پر مبنی تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو نہ پایا گیا تو سن 2100 تک یہ نقصان بڑھ کر 41 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔ بڑھتی ہوئی سمندری سطح اور گرتی ہوئی لیبر پروڈکٹیوٹی جیسے عوامل ان معاشی نقصانات کی بڑی وجوہات ہیں، ان وجوہات کے باعث کم آمدنی والے اور نازک معیشت والے ممالک زیادہ متاثر ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق اگر موسمیاتی تبدیلی کا سلسلہ جاری رہا تو 2070 تک 30 کروڑ افراد ساحلی سیلاب سے متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ اربوں ڈالر مالیت کے ساحلی اثاثے بھی تباہی کی زد میں آسکتے ہیں۔
صدر اے ڈی بی مساتسگو اساکاوا کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے طوفانوں، ہیٹ ویوز اور سیلابوں کو شدید بنا دیا ہے جس سے خطے میں بے مثال معاشی چیلنجز اور انسانی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ صدر اے ڈی بی مساتسگو اساکاوا نے موسمیاتی اقدامات کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ ان اثرات کو کم کیا جا سکے۔
اے ڈی بی کے سروے کے مطابق خطے کے 14 ممالک کے 91 فیصد افراد موسمیاتی تبدیلی کو سنجیدہ مسئلہ سمجھتے ہیں اور حکومتوں سے مزید اقدامات کی توقع رکھتے ہیں۔
خطے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے ہر سال 102 سے 431 ارب ڈالر کی ضرورت ہے جبکہ 2021-2022 میں صرف 34 ارب ڈالر فراہم کیے گئے تھے۔ حکومتی اصلاحات اور نجی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے تاکہ کلائمیٹ فنانس کے شعبے میں اضافہ کیا جاسکے۔
خطے میں توانائی کے نئے ذرائع اپنانے اور مقامی و عالمی کاربن مارکیٹس کے قیام کے لیے سازگار ماحول موجود ہے جس سے کم قیمت میں موسمیاتی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا سیاسی جماعتوں کو ملا کر ملک بھر میں جلسے اور احتجاج کرنے کا فیصلہ

قومی اور صوبائی سطح پر تمام جماعتوں کو ساتھ ملاکر احتجاج کریں گے، اسد قیصر…

22 mins ago

ملک میں 2ماہ کیلیے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ

فیصلہ قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کو موسم سرما میں مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے…

32 mins ago

حکومت بے شرم ہوچکی، انسانی حقوق کی تنظیمیں اڈیالہ جیل کا دورہ کریں، زرتاج گل

ایک سیاسی جماعت کی قیادت کو کہا گیا لکھ کر دے وہ اپنے لیڈر سے…

49 mins ago

عمران خان سے متعلق امریکی نمائندگان کاخط اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، پاکستانی پارلیمنٹیرینز

پارلیمنٹ کے 160 ارکان نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا اسلام آباد (قدرت…

59 mins ago

کوئٹہ ، تیز بخار ، بدن درد، کھانسی ، سینہ میں بلغم کی بیماری نے وبائی شکل اختیار کرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تیز بخار بدن درد کانسی سینہ میں بلغم کی بیماری وبائی شکل اختیار کرکے…

1 hour ago

الیکشن ٹریبونل ون کے جج نے پی بی 51چمن کی انتخابی عذرداری پر محفوظ فیصلہ سنادیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن ٹریبونل ون کے جج نے پی بی 51چمن کی انتخابی عذرداری پر محفوظ…

2 hours ago