پارلیمنٹ کے 160 ارکان نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی 62 نمائندگان کے خط کے جواب میں پاکستان کے 160 ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔
پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان کی داخلی صورتحال میں مداخلت پر وزیراعظم کو خط لکھا۔ خط میں ایک مخصوص پارٹی کے بے بنیاد سیاسی بیانیے پر امریکی حکومت سے تحفظات کا اظہارکیا گیا۔
خط لکھنے والوں میں طارق فضل چودھری،نوید قمر،مصطفیٰ کمال،آسیہ نازتنولی،خالد مگسی اوردیگرشامل ہیں۔ خط میں ایک سیاسی جماعت کےسیاسی عمل اور ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی مہم پربھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ ارکان پارلیمنٹ نے خط میں کہا کہ بحیثیت پارلیمنٹیرین فرض سمجھتےہیں کہ وزیراعظم کےذریعے کانگریس کے ممبران کو آگاہ کریں۔ پاکستان جمہوری چیلنجز سےنبردآزما ہےجس کوانتہاپسندی کی سیاست نےمزید پیچیدہ کردیا ہے۔
قومی اور صوبائی سطح پر تمام جماعتوں کو ساتھ ملاکر احتجاج کریں گے، اسد قیصر…
فیصلہ قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کو موسم سرما میں مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے…
ایک سیاسی جماعت کی قیادت کو کہا گیا لکھ کر دے وہ اپنے لیڈر سے…
اگر ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو نہ پایا گیا تو سن 2100 تک یہ نقصان بڑھ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تیز بخار بدن درد کانسی سینہ میں بلغم کی بیماری وبائی شکل اختیار کرکے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن ٹریبونل ون کے جج نے پی بی 51چمن کی انتخابی عذرداری پر محفوظ…