ملک میں 2ماہ کیلیے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ


فیصلہ قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کو موسم سرما میں مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سخت سردی کے سبب ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دسمبر اور جنوری کے سخت سردی والے 2 مہینوں میں ملک بھر میں سی این جی اسٹیشن بند کر دیے جائیں گے، ان 2 ماہ میں جو ملکی صنعت گیس سے بجلی پیدا کرکے کام کرتی ہے اس کو بھی گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
یہ فیصلہ قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کو موسم سرما میں مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔
چاروں صوبوں میں گیس سے بجلی پیدا کرنے یا کیپٹو پاور اسٹیشنوں کے لیے دسمبر 2024 تا جنوری 2025 تک گیس کی فراہمی روک دی جائے گی، انڈسٹری بجلی کمپنیوں کی بجلی استعمال کرے گی۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے ہدایت کی ہے کہ یکم دسمبر 2024 سے 31جنوری 2025 تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کے احکامات جاری کرے۔

Recent Posts

قاضی فائر عیسیٰ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی حمایت نہیں کرتے، علی محمد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماعلی محمدخان نے کہا ہے کہ…

6 mins ago

محمد رضوان کے کپتان بننے پر شعیب ملک کا رد عمل

ریاض(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے محمد رضوان کے کپتان بننے…

9 mins ago

وسیم اکرم فخر زمان سے متعلق بول پڑے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ فخر زمان…

11 mins ago

متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ جانیے

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ 2025 سے…

13 mins ago

صدر مملکت آصف علی زرداری کا پاؤں فریکچر ہو گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا۔جیو نیوز کے مطابق…

17 mins ago

گورنر خیبرپختونخوا کا بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کی رہائی پر تحفظات کا اظہار

پشاور (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بشری بی بی، بانی چیئرمین کی بہنوں…

19 mins ago