قاضی فائر عیسیٰ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی حمایت نہیں کرتے، علی محمد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماعلی محمدخان نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ بیرون ملک کسی نے بدتمیزی کی ہے تو ہم اس کی حمایت نہیں کرتے لیکن عوام کے احتجاج اور غم و غصے کو سمجھیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ مجھے عدالتی حکم کے باوجود آج پھر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، مجھے روکنے سے آپ کو کیا فائدہ اور مجھے کیا نقصان ہو سکتا ہے، علی ظفر سمیت ہمارے وکلا کو بھی تین گھنٹے تک روکا گیا۔انہوں نے کہا کہ ان حرکتوں سے آپ بانی پی ٹی آئی اور ہمارے حوصلے نہیں توڑ سکتے، ہم تب تک آتے رہیں گے جب تک قوم اور امت کا لیڈر یہاں سے عزت کے ساتھ نکل نہیں جاتا، جیلوں میں وقت گزار کر ہم نے بہت سی ایسی چیزیں دیکھیں جو پہلے نہیں دیکھی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ بڑے عہدوں پر بیٹھے چھوٹے چھوٹے بونے ہیں، جن کے ساتھ عوام وہ سلوک کریں گے کہ دنیا یاد رکھے گی۔

Recent Posts

سلمان اکرم راجا نے شیر افضل مروت کو وارننگ دے دی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے شیر…

1 min ago

ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو جیل سے رہا کردیا گیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) معروف قانون دان ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ…

40 mins ago

پی ٹی آئی نے جلد ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جلد ملک گیر تحریک شروع کرنے کا…

1 hour ago

بکاخیل میں جامِ شہادت نوش کرنیوالے میجر عاطف خلیل ا ور 2 فوجی جوان آبائی علاقوں میں سپردِ خاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) ضلع بنوں کے علاقے بکاخیل میں خوارج کے خلاف دوران آپریشن…

1 hour ago

نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک نے شوبز چھوڑنے کا…

1 hour ago

گالی دینے سے پیٹ نہیں بھرتا،دن رات کام کرنے سے ہی عوام کے مسئلے حل ہوتے ہیں: مریم نواز

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقی کا راستہ کھیت…

1 hour ago