نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا . مناہل ملک نے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر کی گئی پوسٹ میں سوشل میڈیا کو خیرباد کرنے کا اعلان کیا .

اگرچہ انہوں نے واضح طور پر نہیں لکھا کہ وہ سوشل میڈیا سے دور ہو رہی ہیں، تاہم انہوں نے مداحوں کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ان کے لیے مداحوں کو خدا حافظ کہنا آسان نہیں .

مناہل ملک نے لکھا کہ وہ جا رہی ہیں لیکن وہ ہمیشہ اپنے مداحوں کو یاد رکھیں گی . انہوں نے مداحوں کو اپنا خیال رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے لکھا کہ ایک دوسرے سے لڑائی نہ کریں اور محبتیں پھیلائیں . مناہل ملک نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کی پوسٹ ایسے وقت میں کی ہے جب کہ ایک دن قبل ہی انہوں نے مایوس کن پوسٹس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد انہیں تنگ کیا گیا، وہ اندر سے مر چکی ہیں .

انہوں نے انسٹاگرام سٹوری میں لکھا تھا کہ وہ لوگوں کے رویوں سے تھک چکی ہیں اور اندر سے مر چکی ہیں . مناہل ملک نے اپنی سٹوریز میں مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے لکھا تھا کہ زندگی بہت مختصر ہے، پتا نہیں کب کیا ہوجائے، اس لیے انہیں معاف کردیا جائے . مذکورہ پوسٹ کے بعد اب انہوں نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کی پوسٹ شیئر کی، جس پر مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا .

. .

متعلقہ خبریں