نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا۔مناہل ملک نے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر کی گئی پوسٹ میں سوشل میڈیا کو خیرباد کرنے کا اعلان کیا۔اگرچہ انہوں نے واضح طور پر نہیں لکھا کہ وہ سوشل میڈیا سے دور ہو رہی ہیں، تاہم انہوں نے مداحوں کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ان کے لیے مداحوں کو خدا حافظ کہنا آسان نہیں۔

مناہل ملک نے لکھا کہ وہ جا رہی ہیں لیکن وہ ہمیشہ اپنے مداحوں کو یاد رکھیں گی۔انہوں نے مداحوں کو اپنا خیال رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے لکھا کہ ایک دوسرے سے لڑائی نہ کریں اور محبتیں پھیلائیں۔مناہل ملک نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کی پوسٹ ایسے وقت میں کی ہے جب کہ ایک دن قبل ہی انہوں نے مایوس کن پوسٹس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد انہیں تنگ کیا گیا، وہ اندر سے مر چکی ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام سٹوری میں لکھا تھا کہ وہ لوگوں کے رویوں سے تھک چکی ہیں اور اندر سے مر چکی ہیں۔مناہل ملک نے اپنی سٹوریز میں مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے لکھا تھا کہ زندگی بہت مختصر ہے، پتا نہیں کب کیا ہوجائے، اس لیے انہیں معاف کردیا جائے۔مذکورہ پوسٹ کے بعد اب انہوں نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کی پوسٹ شیئر کی، جس پر مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Recent Posts

محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کےخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرداخلہ محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کو…

2 hours ago

حکومت نے پٹرول مہنگا کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے…

2 hours ago

شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجہ کو وارننگ کا جواب دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

2 hours ago

لاہور میں تیز رفتار کار کی زد میں آکر 2 بھائی جاں بحق، وزیر اعلیٰ کا نوٹس ،سی سی پی او سے رپورٹ طلب

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کیولری گراؤنڈ میں تیز رفتار کار…

2 hours ago

سلمان اکرم راجا نے شیر افضل مروت کو وارننگ دے دی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے شیر…

2 hours ago

ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو جیل سے رہا کردیا گیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) معروف قانون دان ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ…

3 hours ago