اگر آپ ہنڈائی الینٹرا ہائبرڈ 2025 کی ٹیسٹ ڈرائیو کے خواہاں ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے ہے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کارساز کمپنی ہنڈائی نشاط موٹرز گزشتہ ہفتے پاکستان آٹو شو 2024 میں سنہ 2025 ماڈل ہنڈائی الینٹرا ہائبرڈ متعارف کروائی۔
یہ لانچنگ ملک کی پہلی مقامی طور پر تیار کی جانے والی ہائبرڈ سیڈان کے طور پر ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
ٹیسٹ ڈرائیو کا موقع
ہنڈائی کی جانب سے ہر کسی کو اس نئے ہائبرڈ ماڈل کی جدید خصوصیات اور ہموار ڈرائیو پرکھنے کی دعوت دی گئی ہے۔
کاروں کے شوقین افراد 31 اکتوبر سے 2 نومبر 2024 تک مارگلہ گرینز گالف کلب، اسلام آباد میں ہونے والے ٹیسٹ ڈرائیو ایونٹ میں ایلانٹرا ہائبرڈ کا تجربہ خود کر سکتے ہیں۔
کار کا ایکسٹیریئر
ایلینٹرا ہائبرڈ ایک پیرامیٹرک جیول گرل، ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس اور ریٹریکٹ ایبل سائیڈ مررز کے ساتھ ایک بولڈ لُک دیتی ہے۔
پچھلے حصے میں مسلسل ایل ای ڈی ٹیل لائٹس، ایک اسپورٹی ڈفیوزر طرز کا بمپر اور شارک فن اینٹینا ہے جبکہ 17 انچ کے الائے وہیل اس کی سڑک پر اس کی کمانڈنگ پوزیشن میں اضافہ کرتے ہیں۔
کار کی لمبائی 4675 ملی میٹر ہے جس میں 2720 ملی میٹر وہیل بیس ہے جو کیبن کی خاصی جگہ اور استحکام فراہم کرتی ہے۔
یہ گاڑی پولر وائٹ، سلور میٹالک، میگنیٹک فورس، فیری ریڈ، فینٹم بلیک اور آکسفورڈ بلیک رنگوں میں دستیاب ہے۔
گاڑی کا انٹیریئر
ایلینٹرا ہائبرڈ 8 انچ کی انفوٹینمنٹ اسکرین اور 10.25 انچ ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر سے لیس ہے۔ گاڑی 8 طرفہ ایڈجسٹ ایبلٹی کے ساتھ گرم اور ہوا دار دونوں طرح رہنے والی چمڑے کی نشستیں، چمڑے سے لپٹے اسٹیئرنگ وہیل اور ڈوئل زون کلائمیٹ کنٹرول سے بھی آراستہ ہے۔
کنیکٹیویٹی فیچرز میں اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کار پلے شامل ہیں اور ساتھ ساتھ وائرلیس چارجنگ، ٹائر پریشر مانیٹرنگ، اور پارکنگ سینسرز جیسی سہولیات بھی اس گاڑی میں موجود ہیں۔
انٹیریئر کے رنگوں میں سیج گرین 2 ٹون لیدر اور بلیک مونوٹون لیدر ہیں جو کیبن کے ماحول میں نفاست کا اضافہ کرتے ہیں۔ پاورڈ سن روف، مختلف ڈرائیونگ موڈز (اسپورٹس، ایکو اور اسمارٹ) اور 12V بیٹری بٹن ڈرائیونگ کے مختلف حالات کے لیے اضافی استعداد پیش کرتے ہیں۔
ایک لیٹر میں کتنے کلومیٹر؟
ایلینٹرا ہائبرڈ 1600cc ان لائن 4-سلنڈر انجن پر چلتی ہے جو 139 ہارس پاور اور 264 Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس میں 6 اسپیڈ کی ایکو شفٹ ڈوئل کلچ ٹرانسمیشن بھی ہے جس شہر میں اور ہائی وے دونوں پر ہموار ڈرائیونگ یقینی بناتی ہے۔
یہ گاڑی ایک لیٹر ایندھن سے 22 سے 25 کلومیٹر تک چلتی ہے۔ اس ہائبرڈ سیڈان میں فیول ٹینک فل کرواکر کل 900 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جاسکتا ہے۔
حفاظتی خصوصیات
ایلینٹرا ہائبرڈ میں حفاظتی آپشنز میں اینٹی لاک بریک سسٹم، الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن، بریک اسسٹ، ہل اسسٹ اور اگلی نشست والوں کے لیے ڈوئل ایئر بیگز شامل ہیں۔ پارکنگ سینسرز اور متحرک ریورس کیمرہ محفوظ ڈرائیو کے لیے اضافی مدد فراہم کرتے ہیں۔قیمت، بکنگ اور وارنٹی
الینٹرا کی قیمت 96 لاکھ 99 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے خریدار 20 لاکھ روپے کی جزوی ادائیگی کے ذریعے اپنے لیے کار بک کرواسکتے ہیں۔ ایلینٹرا ہائبرڈ کی وارنٹی 4 سال یا ایک لاکھ کلومیٹر ہے۔

Recent Posts

معروف بھارتی پنجابی گلوکار کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی نژاد کینیڈین گلوکار و ریپر امرت پال سنگھ ڈھلون المعروف ’اے…

1 min ago

وزیراعظم قطر کا دورہ مکمل کر کے دوحہ سے وطن واپس روانہ

انہیں قطر کے وزیر مملکت برائے ثالثی، پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے رخصت…

7 mins ago

’مجھے ریپ اور قتل کی دھمکیاں دی گئیں اور۔۔۔ ‘ اشناء شاہ کھل کر بول پڑیں

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی مشہور اداکارہ اُشنا شاہ گذشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا…

8 mins ago

آئی ایم ایف کی شرط پوری، آمدن کے مقابلے سرکاری اخراجات کم

پیٹرولیم لیوی کی مد میں 40 ارب اضافی وصول کیے گئے اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت…

20 mins ago

کبھی کبھی سپریم کورٹ کے ایک جملہ لکھنے سے 18،18سال کیسز چلتے رہتے ہیں،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے کیس میں ریمارکس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے زمین تنازع کیس میں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی…

33 mins ago

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے سنہری موقع ، حکومت نے بڑا علان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے پاسپورٹ کے حصول کے خواہش مند…

35 mins ago