اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں1 روپے 35 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 3 روپے 85 پیسے اضافہ کر دیا ہے تاہم لائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 61 پیسے کمی کا اعلان کیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم نومبر 2024 سے اگلے 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 35 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 3 روپے 85 پیسے اضافے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت اس وقت پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر تقریباً 76 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے، پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی اور 16 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی بھی وصول کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ تقریباً 17 روپے فی لیٹر ڈسٹری بیوشن اور سیل مارجن آئل کمپنیوں اور ان کے ڈیلرز کو بھی ادا کیے جا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد تک گر گئی ہیں، جس کے بعد برطانوی خام تیل برینٹ آئل 73 ڈالرز فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے اور امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 67 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 255 روپے 14 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے مقررکردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل16 اکتوبر کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ 30 ستمبر کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔
ادھر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 34 روپے 9 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا، ایل پی جی 2 روپے 88 پیسے فی کلو مہنگی کر دی گئی۔
امریکی وفد کو 3 اسیرملزمان تک قونصل رسائی دی گئی، جیل ذرائع راولپنڈی(قدرت روزنامہ)امریکی سفارت…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم کا بیٹ میلبرن کرکٹ گراونڈ کے لانگ…
ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی نژاد کینیڈین گلوکار و ریپر امرت پال سنگھ ڈھلون المعروف ’اے…
انہیں قطر کے وزیر مملکت برائے ثالثی، پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے رخصت…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی مشہور اداکارہ اُشنا شاہ گذشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا…
پیٹرولیم لیوی کی مد میں 40 ارب اضافی وصول کیے گئے اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت…