مجھے یقین ہے کہ بابر اعظم کے حق میں ٹوئیٹ فخر زمان نے خود نہیں لکھی، وسیم اکرم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم کہتے ہیں کہ مجھے یقین ہے کہ فخر زمان نے بابر اعظم کے حق میں ٹوئیٹ خود نہیں لکھی۔ یہ فخر زمان کے لیے سبق ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ فخر زمان امپیکٹ کھلاڑی ہے جس نے بھی ٹوئیٹ کیا اس کو بتانا چاہیے تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کی وجہ سے آپ کو مسئلہ ہوسکتا ہے۔ یہ فخر زمان کے لیے سبق ہے کہ انہیں سوچ سمجھ کر لکھنا چاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے تصدیق کی تھی کہ اوپنر بلے باز فخر زمان کو سابق کپتان بابر اعظم سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان بازی اور خراب فٹنس کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا۔
قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فخر زمان کو سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے حق میں ٹوئیٹ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں فخر زمان نے سابق کپتان بابر اعظم کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کرنے کے پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں فخر زمان نے کرکٹ بورڈ کو اپنا وضاحتی بیان جاری کر دیا تھا جو اچھی بات ہے۔ ہم نے بھی پی سی بی کے بین الاقوامی امور کے شعبے میں ان کی اس وضاحت کی بنیاد پر معاملات طے کیے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑی سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں پر تنقید نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فخر زمان کو شوکاز نوٹس موصول ہونے کے بعد فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کی ضرورت ہے۔
آسٹریلیا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا تھا کہ فخر زمان کھیل پر اثر انداز ہونے والے کھلاڑی ہیں، جو اکیلے ہی میچ کو لے کر چلتا ہے اور یکطرفہ میچ کا رخ موڑ دیتا ہے لیکن کھلاڑیوں کی سلیکشن کا فیصلہ ہم نہیں بلکہ سلیکشن کمیٹی کرتی ہے۔

Recent Posts

190ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں جو نام ای سی ایل میں تھے نکال دئیے، وزیر قانون

ایک بار ای سی ایل میں نام آنے پر ریویو میں جانا پڑتا ہے، اعظم…

8 mins ago

علی امین گنڈاپور نے احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے سرکاری ملازمین کی رہائی پر بڑا اعلان کر دیا

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گرفتاری کے بعد رہا ہونے…

12 mins ago

بعض اوقات سپریم کورٹ کا ایک جملہ لکھنے سے 18, 18 سال تک کیسز چلتے رہتے ہیں، چیف جسٹس

اپنے حکم نامے میں ایسی کوئی آبزرویشن نہیں دیں گے جس سے دوبارہ مقدمہ شروع…

18 mins ago

اسلام آباد میں بہادر خاتون نے کار چور کو دبوچ کر واردات ناکام بنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بہادر خاتون نے ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے کار چوری…

20 mins ago

نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے بعد بابراعظم اور محمد رضوان کو فی میچ کتنے پیسے ملیں گے؟ حیران کن انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ) نئے معاہدوں میں کھلاڑیوں کی میچ فیس اور ماہانہ تنخواہ تو برقرار…

31 mins ago

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرےروز بھی بڑی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔ صرافہ…

48 mins ago