اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر و رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے ذاتی طور پر ملنے کے لیے بلایا تو وہ ملنے میں کوئی حرج محسوس نہیں کریں گے، تاہم انہوں نے سیاست میں واپسی کو خارج ازامکان قرار دیدیا۔
میں پیپلز پارٹی جوائن کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ نہ ایسا کوئی ارادہ ہے نہ کوئی ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے عملی سیاست میں واپسی کی خبروں کی بھی تردید کی۔
اگر زرداری صاحب بلائیں گے ملنے تو چلے جائیں گے؟ کاشف عباسی کے اس سوال پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ان کے بھیتیجے کی زرداری صاحب کی فیملی میں شادی ہوئی ہے تو ایک تعلق تو رہا ہے، اگر ذاتی طور پر ملنے کے لیے بلائیں گے تو وہ ملنے میں کوئی حرج محسوس نہیں کریں گے۔
میاں نواز شریف بلائیں تو؟ اس سوال پر بھی اسد عمر کا موقف تھا کہ وہ مل لیں گے۔ ’دیکھیں میں نے ٹکا کر ان کی مخالفت کی جب ہم اپوزیشن میں تھے اس وقت بھی اور جب ہم حکومت میں تھے اس وقت بھی، سیاسی طور پر میرے ان سے شدید اختلافات ہیں، لیکن میری ان سے ذاتی دشمنی تھوڑی ہے۔‘
اسد عمر کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اگر ملنا چاہیں تو مل لوں گا، ملاقات میں اگر کرکٹ پر بات کرنا چاہیں تو میاں صاحب کے ساتھ تو کرکٹ پر بات کی جاسکتی ہے، انہوں سیاست میں آنے سے قبل شریف برادران سے اپنی ایک ملاقات کا بھی ذکر کیا۔
ایک بار ای سی ایل میں نام آنے پر ریویو میں جانا پڑتا ہے، اعظم…
پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گرفتاری کے بعد رہا ہونے…
اپنے حکم نامے میں ایسی کوئی آبزرویشن نہیں دیں گے جس سے دوبارہ مقدمہ شروع…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بہادر خاتون نے ڈکیتی کی واردات ناکام بناتے ہوئے کار چوری…
کراچی (قدرت روزنامہ) نئے معاہدوں میں کھلاڑیوں کی میچ فیس اور ماہانہ تنخواہ تو برقرار…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔ صرافہ…