پاکستان کے اہم شہر میں 13 سالہ سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنوانے والی ماں کو گرفتار ، افسوسناک انکشاف

میرپور خاص (قدرت روزنامہ)میرپورخاص میں مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد 13 سالہ لڑکی کی ہلاکت کے کیس میں مزید 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا .

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے لڑکی سے زیادتی کا اعتراف کیا ہے، ملزمان اور سہولت کار سمیت گرفتار ملزمان کی تعداد 6 ہوگئی ہے .

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں لڑکی کی ماں بھی شامل ہے، ماں نے پیسوں کیلئے بیٹی کو ملزمان کے حوالے کیا تھا .

پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ گاؤں فوجی رانگڑ میں پیش آیا تھا، متاثرہ لڑکی کو گزشتہ روز تشویشناک حالت میں سول اسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی تھی .

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی کی سربراہی میں ٹیم معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں