مستونگ؛ اسکول کے قریب بم دھماکا، بچوں سمیت 5افراد جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں اسکول کے قریب بم دھماکے کے نیتجے میں بچوں سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے .

سیکورٹی حکام کے مطابق دھماکے کی زد میں اسکول کے بچوں کی وین سمیت پولیس گاڑی بھی آئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ضلعی انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی .

جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار، تین بچے اور ایک راہ گیر شامل ہے . دھماکے میں 13 افراد زخمی ہیں جن میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے، زخمیوں کو ڈی ایچ گیو اور غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے .

وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ اور سیکریٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن نے سول اسپتال، بی ایم سی اسپتال کوئٹہ اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے .

ترجمان صوبائی حکومت نے محکمہ داخلہ بلوچستان سے واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی .

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار اور معصوم بچوں کے ورثاء سے اظہار افسوس کیا .

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے غریب مزدوروں کے ساتھ اب معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، انسانیت سوز واقعہ قابل مذمت ہے .

. .

متعلقہ خبریں