اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت کے جانب سے غیر سنجیدہ رویے کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے گیند پارٹی قائد نواز شریف کے کورٹ میں ڈال دی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو یقیین دہانی کروائی ہے کہ پارٹی قائد کے بیانیے اور پالیسی پر من و عن عمل ہو گا۔ میڈیا ذرائع نے بتایا کہ حکومتی غیر سنجیدہ رویوں کی وجہ سے پارٹی صدر شہباز شریف بریک تھرو نہ ہونے پر پارٹی قائد نواز شریف کے بیانیہ پر کھڑے ہو گئے ہیں۔
ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق مسلم لیگ ن نے ایک مرتبہ پھر سے حکومت سے بات چیت سے انکار کر دیا۔ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن حکومت سے کسی قسم کی مفاہمت نہیں کرے گی۔ اس سلسلے میں شہباز شریف نے پارٹی کے اہم رہنماؤں سے بھی ملاقات کی اور ان سے اس معاملے پر مشاورت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے حالیہ پیغامات کی روشنی میں پارٹی پیغامات کو اعتماد میں لیا گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی روکنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر لائحہ عمل بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن پارٹی قائد کے بیانیہ ”ووٹ کو عزت دو” کے تحت ہی آئندہ الیکشن میں بھی حصہ لے گی۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی میں موجود اپنے ہم خیال لیگی رہنماؤں کو بھی اس پالیسی سے آگاہ کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف مفاہمت کی سیاست کے حق میں تھے جبکہ ان کے بڑے بھائی اور پارٹی قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز جارحانہ سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ تاہم اب شہباز شریف نے حکومت سے کسی قسم کی مفاہمت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی قائد کے بیانیے پر چلنے اور پارٹی قائد کی ہی پالیسی کو اپنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز کے بولڈ سین پر سوشل میڈیا پر…
من گھڑت اور بے بنیاد شکایات کنندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم…
الیکشن کمشنر کے متعصبانہ رویے نے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،…
جلد ہی پاکستان آئیں گے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈرامہ سیریزسلطان صلاح الدین ایوبی پاکستان اور…
یہ تبدیلیاں کینیڈا میں امیگریشن کے نظام کو متاثر کر سکتی ہیں اسلام آباد (قدرت…
مسنگ پرسنزاورآزادی کا ڈھونگ رچا کرگمراہ کیا جارہا ہے، دہشتگردوں کا مقصد صرف بلوچوں کو…