اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت پاکستان پوسٹ میں گریڈ ایک تا 15 کی مزید سیکڑوں آسامیوں کو ختم کردیا گیا ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت پاکستان پوسٹ میں گریڈ ایک تا 15 کی مزید 1511 آسامیوں کو ختم کر دیا گیا۔
ادارے کے ہیڈکوارٹر سے جاری سرکلر کے مطابق اس سے قبل بھی 2000 آسامیوں کو ختم اور 105 آسامیوں کو متروک ( dying) قرار دیا جا چکا ہے اورمجموعی طور پر اب تک ادارے سے 3616 آسامیاں ختم کی جا چکی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ختم کی جا نے والی تمام آسامیاں خالی تھیں اور ان میں سب سے بڑی تعداد پوسٹ مین اسکیل 7 کی 500 آسامیاں، میل پیون/ پورٹرز اسکیل 2 کی 458 اور پوسٹل کلرکس اسکیل 9 کی 274 پوسٹیں تھیں۔
ذرائع کے مطابق گریڈ 14 کی 9 آسامیاں، گریڈ 11 میں 4، گریڈ 9 میں 29 اور ٹائم اسکیل کلرک کی 30 آسامیوں سمیت دیگر سیکڑوں خالی آسامیاں شامل تھیں جنہیں اب ختم کردیا گیا ہے۔
حج اخراجات کی قسطوں میں ادائیگی کی تجویز وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی…
لاہور(قدرت روزنامہ)گیانا میں شیڈول گلوبل سپر لیگ (جی ایس ایل) کیلئے لاہور قلندرز نے ڈیرن…
دھماکے میں 22 افراد زخمی ہوئے، 13 شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیاگیا مستونگ(قدرت روزنامہ)مستونگ…
لاہور (قدرت روزنامہ )تھیٹرکی معروف اداکارہ نرگس کوان کے شوہرنے مبینہ بدترین تشدد کا نشانہ…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی ماڈل، اداکارہ اورمیزبان وینا ملک نے مفتی قوی کے بارے میں…
سلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستانی شہری اب پاکستان کے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس (IDL) کے ذریعے…