انٹرنیٹ کا مسئلہ حل ، سب میرین کیبل ٹھیک ہو گئی : پی ٹی اے کا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک بار پھر ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی دور ہونے کا دعویٰ کر دیاہے ۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے مطابق ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور ہونے کے بعد پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز کو مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے۔

پی ٹی اے حکام کا بتانا ہے کہ جون میں ایس ایم ڈبلیو فور اور اگست میں اے اے ای ون سب میرین کیبل فالٹ کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئیں جنہیں بحالی کے لیے 4 ماہ کا وقت لگا ۔

پی ٹی اے کے مطابق ایس ایم ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور ہونے اور دونوں کیبلز کی بحالی کے بعد 1750جی بی پی ایس کا شارٹ فال دور ہوگیا ہے اور انٹرنیٹ اب مکمل اسپیڈ اور صلاحیت کے ساتھ فعال ہے۔

حکام کے مطابق 2023 میں صلاحیت میں اضافے کے لیے پیس کیبل کو سسٹم میں شامل کیا گیا جس کا مقصد کنیکٹیوٹی کے لیے اگلے 2 سالوں میں تین کیبلز کا اضافہ کرنا ہے۔

Recent Posts

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں یکدم بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونےکے قیمت 2500 روپے کم ہو کر 284700 روپے پر…

4 mins ago

غریب اور متوسط طبقے سےتعلق رکھنے والے عازمین حج کو ریلیف دینے کا فیصلہ

حج اخراجات کی قسطوں میں ادائیگی کی تجویز وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی…

19 mins ago

لاہور قلندرز نےگلوبل سپر لیگ کے لیے ڈیرن گوف کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)گیانا میں شیڈول گلوبل سپر لیگ (جی ایس ایل) کیلئے لاہور قلندرز نے ڈیرن…

38 mins ago

مستونگ؛سول اسپتال چوک کے قریب دھماکا، پولیس اہلکار اور طلبہ سمیت 8افراد شہید

دھماکے میں 22 افراد زخمی ہوئے، 13 شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیاگیا مستونگ(قدرت روزنامہ)مستونگ…

53 mins ago

اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ بدترین تشدد، افسوسناک انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ )تھیٹرکی معروف اداکارہ نرگس کوان کے شوہرنے مبینہ بدترین تشدد کا نشانہ…

1 hour ago

اداکارہ وینا ملک کا مفتی قویٰ بارے بڑا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی ماڈل، اداکارہ اورمیزبان وینا ملک نے مفتی قوی کے بارے میں…

1 hour ago