کراچی (قدرت روزنامہ) ناظم آباد بلاک 3 میں پولیو ٹیم سے ناروا سلوک پر 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایک خاتون فرحانہ نے اپنے بچوں کو نہ صرف پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا بلکہ پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور لیڈی کانسٹیبل پر تشدد کیا۔
خاتون کے شوہر عمران اور اس کے بھائی ارسلان نے پولیو ٹیم کو دھکے دیے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ادھر لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیو ٹیم پر تشدد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیو ورکرز نے اپنے ساتھیوں پر تشدد کے خلاف فیروز پور روڈ پر احتجاج کیا، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ٹریفک میں پھنسے وکلاء مظاہرین سے الجھ پڑے، وکلاء اور مظاہرین میں ہاتھا پائی ہوئی، ایک دوسرے کو مکے اور تھپڑ مارے گئے۔ پولیو ورکرز نے پولیو ٹیم پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
حج اخراجات کی قسطوں میں ادائیگی کی تجویز وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی…
لاہور(قدرت روزنامہ)گیانا میں شیڈول گلوبل سپر لیگ (جی ایس ایل) کیلئے لاہور قلندرز نے ڈیرن…
دھماکے میں 22 افراد زخمی ہوئے، 13 شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیاگیا مستونگ(قدرت روزنامہ)مستونگ…
لاہور (قدرت روزنامہ )تھیٹرکی معروف اداکارہ نرگس کوان کے شوہرنے مبینہ بدترین تشدد کا نشانہ…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی ماڈل، اداکارہ اورمیزبان وینا ملک نے مفتی قوی کے بارے میں…
سلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستانی شہری اب پاکستان کے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس (IDL) کے ذریعے…