معروف بھارتی پنجابی گلوکار کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی نژاد کینیڈین گلوکار و ریپر امرت پال سنگھ ڈھلون المعروف ’اے پی ڈھلون ‘کے گھر کے باہر فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ستمبر کے آغاز میں کینیڈا کے شہر وینکوور میں اے پی ڈھلون کے گھر کے باہر فائرنگ اور 2 گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔اس حملے کی ذمہ داری بدنامِ زمانہ لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ گلوکار نے ایک میوزک ویڈیو میں سلمان خان کو کاسٹ کیا تھا اس لئے اے پی ڈھلون کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی اور انہیں سبق سکھایا گیا۔

تاہم اب اس واقعے کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں ملزم کو گلوکار کے گھر پر سیدھے گولیاں چلاتے دکھایا گیا ہے اس ویڈیو کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے جیسے ملزم نے فائرنگ کے وقت یہ ویڈیو خود بنائی ہے جو اب وائرل کی گئی ہے۔

کینیڈین پولیس کے گھر پر حملے کے الزام میں اونٹاریو سے 25 سالہ ابھیجیت کنگرا نامی بھارتی شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس کو آج عدات میں پیش کیا جائے گا جبکہ بھارتی شہری وکرم شرما کے وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔ابھیجیت کنگرا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے واقعے میں گاڑیوں کو نذِر آتش کیا ہے۔

واضح رہے کہ بشنوئی گینگ نے بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا اور بابا صدیق کے قتل کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی جبکہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو بھی ان کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کے بعد اداکار کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

Recent Posts

پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس پر کن ممالک میں گاڑی چلائی جا سکتی ہے؟ نام سامنے آ گئے

سلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستانی شہری اب پاکستان کے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس (IDL) کے ذریعے…

3 mins ago

دہشت گردوں نے ایک بار پھر مستونگ میں بچیوں کو نشانہ بنایا‘میر سرفراز بگٹی

دہشت گرد سن لیں ہم بچوں پر دہشت گردی پر دکھی ہے لیکن ہم کمزور…

7 mins ago

’کبھی میں کبھی تم‘ کی آخری قسط کہاں نشر کی جائے گی، فیصلہ ہوگیا

کراچی (قدرت روزنامہ) اےآر وائی ڈیجیٹل کی بلاک بسٹر ڈرامہ سیریز ”کبھی میں کبھی تم“…

13 mins ago

انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل، گرفتاری کی مدت بڑھا کر 6 ماہ کردی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں مزید ترمیم کا بل ملک کے ایوان…

25 mins ago

اسکول کے طلباء کو نشانہ بنانا تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے‘حاجی میر علی مدد جتک

صوبائی وزیر زراعت و پاکستان پیپلز پارٹی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نے مستونگ سانحہ…

32 mins ago

گورنر بلوچستان نے مستونگ میں اسکول کے قریب ہونے والے المناک بم دھماکے کی مذمت

اس حملے میں ملوث سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں‘جعفرخان مندوخیل کوئٹہ(قدرت…

43 mins ago