پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گرفتاری کے بعد رہا ہونے والے سرکاری ملازمین کے لیے ون سٹیپ پروموشن کا اعلان کر دیا .
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج میں گرفتار سرکاری ملازمین رہائی کے بعد پشاور پہنچ گئے .
علی امین گنڈاپور نے رہا ہونے والے ملازمین کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے . وزیر اعلیٰ نے سرکاری ملازمین کو ایک ہفتے کی چھٹی کی ساتھ 10 ہزار روپے سٹائپنڈ بھی دے دیا .
واضح رہے کہ احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے سرکاری ملازمین میں 34 پولیس اہلکار، 7 ٹی ایم اے اور 42 ریسکیو اہلکار شامل تھے .
. .