ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ ، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کافیصلہ ہو گیا

ہانگ کانگ (قدرت روزنامہ )ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کردیا۔

مونگ کوک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح سمیٹی، گرین شرٹس کی جانب سے 120 رنز کا ہدف محض 5 اوورز میں حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے آصف علی 55 رنز کی اننگز کھیل کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، انکے علاوہ محمد اخلاق نے 40 جبکہ کپتان فہیم اشرف نے 22 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے کوئی بھی بالر پاکستان کی ایک وکٹ بھی حاصل نہ کرسکا۔

قبل ازیں ہانگ کانگ سپر سکسز کے گروپ مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، بھارت نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے تھے۔

بھارت کی جانب سے کپتان روبن اتھاپا نے 31، کیدار جادھو 8 رنز بناسکے، بھرت چپلی نے 53 رنز کی اننگز کھیل کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، منوج تیواری نے 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو 13 رنز سے شکست دی تھی۔

Recent Posts

غریب اور متوسط طبقے سےتعلق رکھنے والے عازمین حج کو ریلیف دینے کا فیصلہ

حج اخراجات کی قسطوں میں ادائیگی کی تجویز وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی…

8 mins ago

لاہور قلندرز نےگلوبل سپر لیگ کے لیے ڈیرن گوف کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)گیانا میں شیڈول گلوبل سپر لیگ (جی ایس ایل) کیلئے لاہور قلندرز نے ڈیرن…

28 mins ago

مستونگ؛سول اسپتال چوک کے قریب دھماکا، پولیس اہلکار اور طلبہ سمیت 8افراد شہید

دھماکے میں 22 افراد زخمی ہوئے، 13 شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیاگیا مستونگ(قدرت روزنامہ)مستونگ…

43 mins ago

اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ بدترین تشدد، افسوسناک انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ )تھیٹرکی معروف اداکارہ نرگس کوان کے شوہرنے مبینہ بدترین تشدد کا نشانہ…

50 mins ago

اداکارہ وینا ملک کا مفتی قویٰ بارے بڑا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی ماڈل، اداکارہ اورمیزبان وینا ملک نے مفتی قوی کے بارے میں…

53 mins ago

پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس پر کن ممالک میں گاڑی چلائی جا سکتی ہے؟ نام سامنے آ گئے

سلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستانی شہری اب پاکستان کے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس (IDL) کے ذریعے…

56 mins ago