صوبائی وزیر زراعت و پاکستان پیپلز پارٹی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نے مستونگ سانحہ کو بلوچستان کا سب سے دلخراش واقعہ قرار دےدیا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر زراعت و پاکستان پیپلز پارٹی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی میر علی مدد جتک نے مستونگ سانحہ کو بلوچستان کا سب سے دلخراش واقعہ قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے یہاں جاری کیے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسکول کے طلباء کو نشانہ بنانا تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے قبائلی روایات میں خواتین اور بچوں کو کسی صورت نشانہ نہیں بنایا جاتا یہ ہماری روایات کے برعکس ہے دشمن عناصر اپنے بیرونی اقاؤں کو خوش کرنے کے لیے جو گھناؤنے کھیل کھیل رہے ہیں انہیں ہر فورم پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ پائیں گے انہوں نے شہید ہونے والے بچوں، بچیوں اور پولیس اہلکار کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس غم کی گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے ہسپتال کے عملہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجہ میں کسی بھی قسم کی کمی نہ رہنے دی جائے۔
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان تحریک انصاف کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ 2025…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق…
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونےکے قیمت 2500 روپے کم ہو کر 284700 روپے پر…
حج اخراجات کی قسطوں میں ادائیگی کی تجویز وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی…
لاہور(قدرت روزنامہ)گیانا میں شیڈول گلوبل سپر لیگ (جی ایس ایل) کیلئے لاہور قلندرز نے ڈیرن…