اداکارہ وینا ملک کا مفتی قویٰ بارے بڑا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی ماڈل، اداکارہ اورمیزبان وینا ملک نے مفتی قوی کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ مفتی قوی اداکاراوں کی خفیہ نگرانی کرتے ہیں او وہ ان کی ہربات سے آگاہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے ایک دن ان کے بھی حسن وجمال کی تعریف کی تھی۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وینا ملک نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی تھی۔ جس میں انہوں نے مختلف موضوعات ، اپنے فنی کیریئر اور دوسری شادی کے حوالے سے گفتگو کی۔

ویناملک بھارت کےمشہور ریئلٹی شو ’بگ باس‘ میں بھی کام کر چکی ہیں ان کے لیے یہ تجربہ کیسا رہا؟ اس بارے میں ادا کارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اس شو میں کام کرکے بہت مزہ آیا تھا لیکن شو کے بعد انہیں دھمکیاں بھی ملی تھیں۔اداکارہ کا کہناتھا کہ شو کرنےسے پہلے ایک تحریری معاہدہ ہوتا ہے جس میں ہر چیز واضح اندازمیں درج ہوتی ہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ شو کی شوٹنگ کیلئے گھر میں کئی کیمرے نصب ہوتے ہیں۔56 کیمرے گھر کے اندر اور کم وبیش اتنے ہی گھر کے باہر ہوتے ہیں ۔ کیمرے کے ذریعے ہر کسی کی حرکات وسکنات پر نظر رکھی جاتی ہے، جو ریکارڈ ہورہی ہوتی ہے۔

بگ باس میں کام کرنے کے بعد ویناکا کہنا تھا کہ مفتی قوی نے مجھ سے اس شو کے بارے میں بہت سی باتیں کہیں اور خوب تنقید کی۔ جس پر وینا ملک آج تک حیران ہیں کہ انہیں کیسے معلوم ہوا کہ وہاں ان کے ساتھ کیا ہوا تھا۔ وینا ملک نے ان سے اسی وقت سوال پوچھا بھی تھا جس پر وہ بہت ناراض ہوئے تھے۔

اداکارہ کا مفتی قوی کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ انہوں نے یہ سوال بھی کیا ک کیا میرے بچے میرا یہ شو دیکھ سکیں گے۔اداکارہ نے کہا کہ ان کے بچوں کو ان کی ہر چیز کا علم ہے، وہ ان سے متعلق ہر معلومات رکھتے ہیں اور ان کے ساتھ بیٹھ کر بگ باس سمیت ہر چیز دیکھتے ہیں۔

وینا ملک نے مفتی صاحب کے بارے میں مزید کہا کہ وہ تمام اداکاروں کے بارے میں جانتے ہیں۔ ماضی میں انہوں نے مجھ سے کہا تھا کہ میرا حسن وجمال ہے تومیں نے ان سے ہوچھا کہ میرے حسن وجمال کو وہ کیسے جانتے ہیں؟

Recent Posts

یو اے ای میں رمضان کا آغاز یکم مارچ 2025 سے ہونے کا امکان

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ 2025…

6 mins ago

عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق…

39 mins ago

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں یکدم بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونےکے قیمت 2500 روپے کم ہو کر 284700 روپے پر…

50 mins ago

غریب اور متوسط طبقے سےتعلق رکھنے والے عازمین حج کو ریلیف دینے کا فیصلہ

حج اخراجات کی قسطوں میں ادائیگی کی تجویز وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی…

1 hour ago

لاہور قلندرز نےگلوبل سپر لیگ کے لیے ڈیرن گوف کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)گیانا میں شیڈول گلوبل سپر لیگ (جی ایس ایل) کیلئے لاہور قلندرز نے ڈیرن…

1 hour ago

مستونگ؛سول اسپتال چوک کے قریب دھماکا، پولیس اہلکار اور طلبہ سمیت 8افراد شہید

دھماکے میں 22 افراد زخمی ہوئے، 13 شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیاگیا مستونگ(قدرت روزنامہ)مستونگ…

2 hours ago