مستونگ؛سول اسپتال چوک کے قریب دھماکا، پولیس اہلکار اور طلبہ سمیت 8افراد شہید


دھماکے میں 22 افراد زخمی ہوئے، 13 شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیاگیا
مستونگ(قدرت روزنامہ)مستونگ میں سول اسپتال چوک کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکار اور طلبہ سمیت 8افراد شہید ہوگئے۔
مستونگ پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکہ پولیس موبائل کے قریب ہوا،دھماکے میں پولیس موبائل اور رکشے کو شدید نقصان پہنچا،دھماکا موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا۔
دھماکے میں 22 افراد زخمی ہوئے، 13شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیاگیا،زخمیوں میں سکول کے بچوں کی بہت بڑی تعداد ہے۔
سول ہسپتال میں ڈاکٹروں و عملے کی کمی کی وجہ سے زخمی بچے سہولیات سے قاصر ہیں۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ڈی پی او مستونگ رحمت اللہ کا کہنا ہے دھماکے کی تحقیقات جاری ہے۔۔ آج انسداد پولیو مہم کا آخری دن تھا۔ غالب امکان یہی ہے کہ پولیو ٹیم کو لےجانے والے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ۔۔

Recent Posts

ڈی چوک سے گرفتاری کے بعد رہا سرکاری ملازمین کا استقبال، وزیراعلیٰ کا پروموشن کا اعلان

وزیر اعلیٰ نے سرکاری ملازمین کو ایک ہفتے کی چھٹی کی ساتھ 10 ہزار روپے…

14 mins ago

ڈالر کی قیمت بڑھ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اکتوبر کے اختتام پر ملا…

26 mins ago

ہونڈا CD70 انجن عام طور پر کتنی دیر تک چلتا ہے؟

لاہور(قدرت روزنامہ)ہونڈا CD70جو پاکستان کی قومی موٹر سائیکل کہلاتی ہے، اس کا انجن بہت زیادہ…

44 mins ago

عمران خان کے خلاف مقدمے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان تحریک انصاف کے…

58 mins ago

یو اے ای میں رمضان کا آغاز یکم مارچ 2025 سے ہونے کا امکان

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ 2025…

1 hour ago

عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق…

2 hours ago