لاہور(قدرت روزنامہ)گیانا میں شیڈول گلوبل سپر لیگ (جی ایس ایل) کیلئے لاہور قلندرز نے ڈیرن گوف کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔گلوبل سپر لیگ کا آغاز گیانا میں 26 نومبر سے ہو گا اور ڈیرن گوف 23 نومبر کو سکواڈ کو جوائن کریں گے۔ڈیرن گوف کی تقرری پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کہا ہےکہ انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اور سابق ایم ڈی یارکشائر کاؤنٹی ڈیرن گوف کا ہیڈ کوچ کے طور پر تقرر کرکے خوش ہیں، ڈیرن گوف گلوبل سپر لیگ میں اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔
دوسری جانب ڈیرن گوف نے لاہور قلندر کے ہیڈ کوچ بننے پر کہا کہ قلندرز کے ساتھ جڑنا اور کام کرنا اعزاز کی بات ہے، میں لاہور میں پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کے دوران معاونت کرچکا ہوں اور مستقبل میں بھی لاہور قلندرز کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔علاوہ ازیں لاہور قلندرز کے ثمین رانا کا کہنا تھا کہ قلندرز پرجوش انداز میں ڈیرن گوف کو خوش آمدید کہتی ہے، ان کے تجربے سے ہماری بنیاد کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی ۔
واقعہ پر دکھی ضرور ہیں لیکن دہشت گردی کی بیج کنی کے خلاف ہمارا عزم…
وزیر اعلیٰ نے سرکاری ملازمین کو ایک ہفتے کی چھٹی کی ساتھ 10 ہزار روپے…
کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اکتوبر کے اختتام پر ملا…
لاہور(قدرت روزنامہ)ہونڈا CD70جو پاکستان کی قومی موٹر سائیکل کہلاتی ہے، اس کا انجن بہت زیادہ…
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان تحریک انصاف کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ 2025…