اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر اعتراضات دور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو درخواست پیر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں۔ جس پر وکیل درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ بشریٰ بی بی کو اسی کیس میں ضمانت دی گئی، بانی پی ٹی آئی پر بھی وہی الزام ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ وہ تو عورت تھی یہ مرد ہے، رُول آف Consistency کیسے ہو سکتا ہے ؟ رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے کہ یہ معاملہ ستمبر کا ہے لیکن وکالت نامہ تو جولائی کا ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عدالت میں موجود شاہ خاور ایڈووکیٹ کو روسٹرم پر بلایا اور کہا کہ شاہ خاور صاحب اِس معاملے پر آپ معاونت کر دیں۔ جس پر شاہ خاور نے کہا کہ یہ عمومی پریکٹس ہے کہ درخواست گزار جیل میں ہو تو ایک سے زائد وکالت نامے دستخط کروا لیے جاتے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے درخواست کو پیر کو مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ آج ہی فریقین کو نوٹس جاری کئے جائیں۔ جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ قانون پر عمل ہوگا قانون پر۔
قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف میں سینیٹر کامران مرتضیٰ اور حامد خان کی ججز کی…
وزیراعظم شہباز شریف کے سعودی عرب اور قطر کے دورے انتہائی کامیاب رہےہیں۔ وزیر اطلاعات…
واقعہ پر دکھی ضرور ہیں لیکن دہشت گردی کی بیج کنی کے خلاف ہمارا عزم…
وزیر اعلیٰ نے سرکاری ملازمین کو ایک ہفتے کی چھٹی کی ساتھ 10 ہزار روپے…
کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اکتوبر کے اختتام پر ملا…
لاہور(قدرت روزنامہ)ہونڈا CD70جو پاکستان کی قومی موٹر سائیکل کہلاتی ہے، اس کا انجن بہت زیادہ…