یو اے ای میں رمضان کا آغاز یکم مارچ 2025 سے ہونے کا امکان


دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ 2025 سے ہونے کا امکان ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اماراتی ایسٹرونومی سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ ہجری سال کے پانچویں مہینے جمادی الاول میں چاند کے بارے میں پیش گوئی کے امکانات شروع ہوجاتے ہیں، جس سے رمضان المبارک کی تاریخوں کے تعین میں مدد ملتی ہے۔
سوسائٹی نے کہا کہ جمادی الاول کا چاند 3 نومبر 2024 کو نظر آئے گا اور ممکنہ طور پر غروب آفتاب کے فوری بعد چاند نظر آئے گا اور اس کے نتیجے میں رمضان کے آغاز کے بارے میں پیشگوئی کے لیے بنیادی پہلو فراہم ہوگا۔
رمضان المبارک کے آغاز کی حتمی تاریخ کیا ہوگی اس کا انحصار چاند کے نظر آنے پر ہے، جس کا اعلان روایتی طور پر چاند دیکھنے کے لیے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کرتی ہے۔

Recent Posts

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 25 کرنے کی منظوری دے دی

قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف میں سینیٹر کامران مرتضیٰ اور حامد خان کی ججز کی…

27 mins ago

پاکستان میں قطر 3 ارب ڈالر اور سعودی عرب.82ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگا، وفاقی وزیر اطلاعات

وزیراعظم شہباز شریف کے سعودی عرب اور قطر کے دورے انتہائی کامیاب رہےہیں۔ وزیر اطلاعات…

38 mins ago

دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو سافٹ ٹارگٹ سمجھ کر نشانہ بنایا ‘وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

واقعہ پر دکھی ضرور ہیں لیکن دہشت گردی کی بیج کنی کے خلاف ہمارا عزم…

53 mins ago

ڈی چوک سے گرفتاری کے بعد رہا سرکاری ملازمین کا استقبال، وزیراعلیٰ کا پروموشن کا اعلان

وزیر اعلیٰ نے سرکاری ملازمین کو ایک ہفتے کی چھٹی کی ساتھ 10 ہزار روپے…

1 hour ago

ڈالر کی قیمت بڑھ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اکتوبر کے اختتام پر ملا…

1 hour ago

ہونڈا CD70 انجن عام طور پر کتنی دیر تک چلتا ہے؟

لاہور(قدرت روزنامہ)ہونڈا CD70جو پاکستان کی قومی موٹر سائیکل کہلاتی ہے، اس کا انجن بہت زیادہ…

2 hours ago