وزیراعظم شہباز شریف کے سعودی عرب اور قطر کے دورے انتہائی کامیاب رہےہیں۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ قطر پاکستان میں تین ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرےگا اورپاکستان میں سعودی سرمایہ کاری بڑھ کر دو ارب اسی کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے سعودی عرب اور قطر کے دورے انتہائی کامیاب رہے، قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرےگا، معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے قطر کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرےگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سعودی سرمایہ کاری 2.2ارب ڈالر سے بڑھ کراب 2.8ارب ڈالرہوگئی ہے ،پاکستان کے ساتھ سعودی ایم اویوز27کے بجائے34ہوگئےہیں حکومت ریفارمز کے مرحلے سے نکل کر استحکام کی جانب گامزن ہے، شرح سود اور مہنگائی میں کمی ہو رہی ہےریکارڈ ترسیلات زر آئیں ۔
وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں دہشت گردوں کو پاکستان واپس لایا گیا، خیبرپختونخوا حکومت کی انسداد دہشتگردی پرکوئی توجہ نہیں ،وزیراعلٰی خیبرپختونخوا معاملات چلانے کےاہل ہی نہیں ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ…
پشاور (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے قومی ایئر لائن کی خریداری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران پاکستان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کا کہنا ہے کہ جب انکی فلمیں باکس آفس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے دوسابق وزرائے اعظم عمران خان اور نواز شریف…