ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کا کہنا ہے کہ جب انکی فلمیں باکس آفس پر کامیاب نہیں ہو رہی تھیں تو اس وقت انھیں اپنے فلیٹ کا کرایا دینا بھی مشکل پڑتا تھا، وہ بڑا عجیب دور تھا۔گوالیار سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ کارتک آریان ان دنوں ہدایتکار انیس بزمی کی فلم ’بھول بھلیاں 3‘ کی ریلیز کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں، جو آج ریلیز ہوگئی ہے۔تاہم کارتک آریان کو کیریئر میں کامیابیاں ملنے سے قبل کافی اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے انھیں مالی مسائل بھی درپیش رہے۔
بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ ’پیار کا پنچ نامہ‘ کے بعد کئی فلموں کی ناکامی کی وجہ سے فلیٹ کا کرایہ ادا کرنا بھی مشکل ہوگیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس زمانے میں فلیٹ کا ماہانہ کرایہ دو ہزار روپے تھا، ایک موقع پر مسلسل ادائیگی نہ ہونے سے یہ چار ہزار روپے تک پہنچ گیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے عوامی مشروب یقنی چائے کی قیمت میں اضافہ…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے پشاور میں ایک بیان میں پنجاب حکومت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) خط لکھنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز نے چیف جسٹس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں…
لاہور(قدرت روزنامہ)ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے اداکارہ نرگس سے ملاقات کرکے…
ملتان (قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ نے پنجاب میں سرکاری ملازمین کے تقرر…