عادل خان بازئی کی نااہلی کے ریفرنس پر جلد فیصلہ کرنے کیلئےالیکشن کمیشن کو تیسرا خط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کی نااہلی کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے عادل خان بازئی کی نااہلی کے ریفرنس پر جلد فیصلہ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو تیسری مرتبہ خط لکھ دیا ہے۔

پارٹی صدر میاں نواز شریف نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت عادل خان بازئی کو نااہل کرنے کا ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا تھا۔ اس ریفرنس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عادل بازئی کو نا اہل قرار دے کر ان کی نشست خالی قرار دی جائے۔

عادل خان بازئی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایات کے برعکس بجٹ اور 26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ نہیں دیا تھا، جس پر پارٹی نے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ پہلے بھی دو مرتبہ الیکشن کمیشن کو خطوط بھجوا چکا ہے، تاہم اس بار تیسرا خط ایڈوائزر قانون سازی محمد مشتاق کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ارسال کیا گیا ہے۔

Recent Posts

حکومت نے ’’عوامی مشروب‘‘ کی نئی قیمت مقرر کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے عوامی مشروب یقنی چائے کی قیمت میں اضافہ…

6 mins ago

رواں سال پنجاب حکومت کی کارکردگی سب سے خراب رہی،مشیر خزانہ مزمل اسلم

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے پشاور میں ایک بیان میں پنجاب حکومت…

43 mins ago

خط لکھنے والے 6ججز کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) خط لکھنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز نے چیف جسٹس…

45 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں…

1 hour ago

حنا پرویز بٹ نے اداکارہ نرگس کو قانونی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی

لاہور(قدرت روزنامہ)ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے اداکارہ نرگس سے ملاقات کرکے…

1 hour ago

تقرر و تبادلوں کےمنتظر سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

ملتان (قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ نے پنجاب میں سرکاری ملازمین کے تقرر…

1 hour ago