ملکی برآمدات میں 13.45 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات میں 13.45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق، جولائی سے اکتوبر تک برآمدات کا مجموعی حجم 10 ارب 88 کروڑ ڈالر رہا، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 9 ارب 59 کروڑ ڈالر تھا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر میں برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 10.64 فیصد اضافہ ہوا، اور برآمدات کا حجم 2 ارب 97 کروڑ ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال اکتوبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 69 کروڑ ڈالر تھا۔ ماہانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں برآمدات میں 4.90 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ ستمبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران مجموعی درآمدات میں 5.17 فیصد اضافہ ہوا، جس کا حجم 17 ارب 85 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں درآمدات کا حجم 16 ارب 98 کروڑ ڈالر تھا۔ اکتوبر میں درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 8.02 فیصد کمی دیکھی گئی، اور درآمدات کا حجم 4 ارب 47 کروڑ ڈالر رہا، جو گزشتہ سال اکتوبر میں 4 ارب 86 کروڑ ڈالر تھا۔ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں درآمدات میں 3.93 فیصد کمی ہوئی، جبکہ ستمبر میں مجموعی درآمدات 4 ارب 65 کروڑ ڈالر تھیں۔

تجارتی خسارے کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 5.19 فیصد کمی آئی، اور یہ خسارہ 6 ارب 97 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 7 ارب 39 کروڑ ڈالر تھا۔ اکتوبر میں تجارتی خسارے میں سالانہ بنیادوں پر 31.09 فیصد کمی دیکھی گئی، اور خسارہ 1 ارب 49 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا، جبکہ گزشتہ سال اکتوبر میں یہ خسارہ 2 ارب 17 کروڑ ڈالر سے زائد تھا۔ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں تجارتی خسارے میں 19.69 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Recent Posts

شاہ رخ خان کے شائستہ انداز نے دبئی کی شاپ میں لوگوں کے دل موہ لیے

دبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان اپنی کرشماتی آن اسکرین اور عالمی…

3 mins ago

حکومت نے ’’عوامی مشروب‘‘ کی نئی قیمت مقرر کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے عوامی مشروب یقنی چائے کی قیمت میں اضافہ…

10 mins ago

رواں سال پنجاب حکومت کی کارکردگی سب سے خراب رہی،مشیر خزانہ مزمل اسلم

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے پشاور میں ایک بیان میں پنجاب حکومت…

46 mins ago

خط لکھنے والے 6ججز کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) خط لکھنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز نے چیف جسٹس…

48 mins ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں…

1 hour ago

حنا پرویز بٹ نے اداکارہ نرگس کو قانونی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی

لاہور(قدرت روزنامہ)ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے اداکارہ نرگس سے ملاقات کرکے…

1 hour ago