لاہور(قدرت روزنامہ)ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے اداکارہ نرگس سے ملاقات کرکے انہیں قانونی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے . لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا .
ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے اداکارہ نرگس سے ملاقات کی اور کہا کہ اداکارہ نرگس کے ساتھ ایک پروٹیکشن افسر کو تعینات کردیا . حنا پرویز بٹ نے کہا کہ اداکارہ نرگس کو قانونی مدد فراہم کرنے کےلیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، خواتین پر گھریلو تشدد سنگین مجرمانہ فعل ہے، ویمن پروٹیکشن اتھارٹی خواتین پر تشدد پر سمجھوتہ نہیں کرے گی . چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے کہا کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں، ملزم کو سزا دلوائی جائے گی .