خط لکھنے والے 6ججز کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) خط لکھنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی ہے .
24 نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے حلف برداری کے بعد ہائیکورٹس کے ایڈمنسٹریٹو ججز سے بھی ملاقات کی تھی .

چیف جسٹس سے مداخلت کاخط لکھنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ 6 ججز نے حلف اٹھانےکےاگلےدن ملاقات کی .

یاد رہے کہ 26 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا جس میں عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مداخلت کا الزام عائد کیا تھا، ججز نے اس معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل سے رہنمائی مانگی تھی . وفاقی حکومت کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کیلئے جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم کیا گیا تھا تاہم جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی تھی .

. .

متعلقہ خبریں