حکومت نے ’’عوامی مشروب‘‘ کی نئی قیمت مقرر کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے عوامی مشروب یقنی چائے کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پتی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق چائے کی پتی کی پرچون قیمت کم سے کم 1200 روپے فی کلو ہوگی اور درآمد و سپلائی پر اس کا اطلاق ہوگا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے چائے کی پتی سپلائی اور درآمد کیلئے کم از کم پرچون قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ایف بی آر نے چائے کی پتی کی درآمد و سپلائی کیلئے کم از کم قیمت1200 روپے مقرر کردی۔چائے کی درآمد اور سپلائی پر سیلز ٹیکس اسی مقرر کردہ قیمت کے حساب سے وصول کیا جائے گا، اگر چائے ایف بی آر کی مقرر کردہ پرچون قیمت سے زائد قیمت پر درآمد یا سپلائی کی جائے گی تو اس صورت میں اس زائد قیمت پر سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔چائے کی کم ازکم قیمت 1200 روپے فی کلو گرام مقرر کرنے سے مارکیٹ میں چائے کی پتی مزید مہنگی ہوجائے گی۔

Recent Posts

سینیٹ اجلاس :دیوالی نہ منانے پر دنیش کمار اور ہمایوں مہمند میں شدید تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ کے اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے…

56 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات کےٹرانسپورٹ چارجز میں اضافہ عوام کے ریلیف میں رکاوٹ…

1 hour ago

نورا فتحی نے سپرہٹ گانے ’دلبر‘ کی شوٹنگ سے انکار کی وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ ڈانسر اور اداکارہ نورا فتحی نے ابتداء میں گانے ’دلبر‘ کی…

1 hour ago

شاہ رخ خان کے شائستہ انداز نے دبئی کی شاپ میں لوگوں کے دل موہ لیے

دبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان اپنی کرشماتی آن اسکرین اور عالمی…

1 hour ago

رواں سال پنجاب حکومت کی کارکردگی سب سے خراب رہی،مشیر خزانہ مزمل اسلم

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے پشاور میں ایک بیان میں پنجاب حکومت…

2 hours ago

خط لکھنے والے 6ججز کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) خط لکھنے والے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز نے چیف جسٹس…

2 hours ago