اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ کے اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے دنیش کمار اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر ہمایوں مہمند کے درمیان خیبر پختونخوا میں سرکاری سطح پر دیوالی نہ منانے پر گرما گرمی ہوگئی .
سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ تین صوبوں میں دیوالی سرکاری سطح پر منائی گئی، گنڈاپور سے کہیں خیبر پختونخوا میں بھی منائیں، مریم نواز نے دیوالی منا کر دنیا کو اچھا پیغام دیا ہے، آج سے مریم نواز میری لیڈر ہیں .
جس پر سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ تو پھر آپ یہاں کیوں بیٹھے ہیں؟ سرکاری بینچز پر بیٹھیں، جس پر دنیش کمار نے ہمایوں مہمند کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ چور اور بھگوڑے ہیں، آپ تو خود بھاگے ہوئے ہیں .
. .