عادل بازئی کی نااہلی کے لیے قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو پھر خط لکھ دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی کی نااہلی کے ریفرنس پر جلد فیصلہ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط ارسال کردیا۔
قبل ازیں صدر ن لیگ میاں نواز شریف نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت عادل خان بازئی کو نااہل کرنے کا ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ عادل بازئی کو نا اہل قرار دے کر ان کی نشست خالی قرار دی جائے۔
یاد رہے کہ عادل خان بازئی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے لیکن انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایت کے برعکس بجٹ اور 26 ویں آئینی ترمیم کے موقعے پر اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا جس پر ن لیگ نے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔
اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن کو تیسرا خط بھیج دیا ہے جس میں عادل بازئی کو نااہل قرار دیے جانے کی درخواست کی گئی ہے۔

Recent Posts

لاہور: اداکارہ نرگس نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں اداکارہ نرگس نے اپنے شوہر ماجد بشیر کے خلاف مقدمہ…

5 mins ago

حکومت 26 ویں ترمیم سے مایوس، دوسرا تجربہ بھی اچھا نہیں ہوگا: جے یو آئی سینیٹر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت علمائے اسلام کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ…

22 mins ago

ملک میں پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے، تعداد 45 ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں پولیو وائرس کے مزید دو کیسز سامنے آگئے، نئے کیسز…

29 mins ago

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 4…

34 mins ago

پی آئی اے کی نجکاری نہ ہونے کی صورت میں ملک کو مزید کتنا نقصان ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک طویل عرصے سے تعطل کا شکار پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی…

41 mins ago

اکتوبر میں مہنگائی کی شرح میں کتنے فیصد اضافہ ہوا ؟ ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) نے اپنے تازہ ترین اعداد…

56 mins ago