اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں اداکارہ نرگس نے اپنے شوہر ماجد بشیر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا، مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزم گرفتار نہ ہو سکا۔
ایف آئی آر میں اداکارہ نرگس نے الزام عائد کیا کہ شوہر ماجد بشیر اس کی جائیداد کے کاغذات، کیش اور فارم ہاؤس اپنے نام کروانا چاہتا تھا، ملزم 9 کنال کا پلاٹ ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔
اداکارہ کے مطابق ایسا کرنے سے انکار پر اس نے تشدد کا نشانہ بنایا، سرکاری پسٹل سے چہرے پر لگاتار وار کیے اور گھریلو عملے اور بھانجے کے سامنے تشدد کیا اور کمرے میں بند کر دیا۔
اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ ملزم نے یہ دھمکی بھی دی کہ فارم ہاؤس، سونا اور مزید رقم نہ دی تو وہ اسے قتل کردے گا۔
واضح رہے کہ اداکارہ نرگس پر تشدد کا واقعہ جمعے کی صبح پیش آیا لیکن تاحال ملزم انسپکٹر ماجد بشیر کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔
اداکارہ نرگس نے چند برس پہلے انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی، نرگس شادی کے بعد شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ کر بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔
اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ جھگڑے کے بعد اداکارہ نرگس گزشتہ رات تھانے بھی آئیں لیکن کوئی درخواست نہیں دی تھی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ قطر…
پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی کے علاقے سردشت میں نوجوان نے خود کشی کر لی، شاہ جان ولد…
لندن (قدرت روزنامہ )انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کرنے کے الزام…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ طلبا اور…
لاہور (قدرت روزنامہ )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سینئر بیوروکریٹ کو پی سی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC)…