کراچی سمیت ملک بھر میں ہندو برادری کی جانب سے دیوالی کا تہوار منایا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہندو برادری کی جانب سے دیوالی کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔
دیوالی کے موقع پر مندروں اور گھروں پر خصوصی پوجا کا اہتمام کیاگیا، مٹھائیاں تقسیم کیں گئیں اور آتش بازی و چراغاں کرکے مذہبی تہوار کی خوشیاں منائی گئیں۔
دیوالی ہندو برادری کا وہ مقدس تہوار ہے جس میں برائی پر اچھائی کی جیت ہوئی یا دوسرے لفظوں میں باطل کیخلاف جنگ میں فتح بالآخر حق کی ہوئی۔
کراچی میں اپنے اس تہوار کو منانے کیلئے ہندو برادری کے لوگ بڑی تعداد میں رام سوامی مندر میں جمع ہوئے، خاص بات یہ تھی کہ مسلمانوں نے بھی مذہبی رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندو برادری کی دیوالی تقریب میں حصہ لیا۔
اس موقع پر رام سوامی مندر میں سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
دیوالی کے مذہبی تہوار کے موقع پر ملکی سیاسی قیادت نے ہندو برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دیوالی کا دیا رواداری اور اتحاد کی امید جگاتا ہے۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن کیلیے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال

عمر ایوب، شیخ آفتاب، سینیٹر فاروق نائیک اور سینیٹر شبلی فراز نامزد اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اعلی…

1 min ago

اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری: سپیکر نے جوڈیشل کمیشن میں پارلیمانی جماعتوں کی نامزدگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری…

2 mins ago

کے پی ہاوس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ علی امین کا انتہائی قیمتی سامان غائب

پشاور(قدرت روزنامہ ) ڈی چوک احتجاج کے دوران سی ایم کے پی ہاوس اسلام آباد…

11 mins ago

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کے بارے میں بڑا بیان جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کو دنیا کے…

55 mins ago

جوڈیشل کمیشن کیلئے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) اعلی عدلیہ میں ججز تقرری کےلیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے…

58 mins ago

لاہور میں سموگ کی شدت کب تک برقرار رہے گی؟ موسمیاتی ماہرین نے بتا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور میں سموگ کی شدت کے حوالے سے موسمیاتی ماہرین نے شہریوں…

1 hour ago