کوئٹہ: 678 میں سے 149 اسکول غیر فعال، 25 اساتذہ 2 سال سے غیر حاضر


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں قائم محکمہ تعلیم کے 678 اسکولوں میں سے 149 اسکولوں کے غیر فعال ہونے اور 25 اساتذہ کا پچھلے 2 سالوں سے مسلسل غیر حاضر رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ محمد انور کاکڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے جائزہ اجلاس میں ہوا۔اجلاس میں آر ٹی سی ایم نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ میں 25 اساتذہ ایسے ہیں جو 2 سال سے مسلسل غیر حاضر ہیں ان کے خلاف کمیٹی بنائی گئی جوکہ جانچ پڑتال کرکے ان 25 اساتذہ کو نوکری سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کرے گی۔بلوچستان میں غیر حاضر اساتذہ کیخلاف ایکشن، 68 اساتذہ ملازمت سے برخاستاس دوران کوئٹہ میں موجود 678 اسکولوں کی تفصیلات پیش کی گئیں جس میں 149 نان فنکشنل اسکول ہیں۔اس کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد انور کاکڑ نے بتایا کہ کوئٹہ میں روزانہ کی بنیاد پر غیر حاضر اساتذہ رپورٹ کیے جائیں گے جو بھی مسلسل غیر حاضر رہیں گے اور وہ اساتذہ جو کہیں اور بیٹھ کر تنخوائیں لے رہے ہیں یا وہ اساتذہ جنہوں نے عیوضی اساتذہ کو اپنے جگہ رکھا ہوا ہو ان کے خلاف محکمانہ کارروائیاں کی جائیں گی

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن کیلیے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال

عمر ایوب، شیخ آفتاب، سینیٹر فاروق نائیک اور سینیٹر شبلی فراز نامزد اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اعلی…

1 min ago

اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری: سپیکر نے جوڈیشل کمیشن میں پارلیمانی جماعتوں کی نامزدگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری…

2 mins ago

کے پی ہاوس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ علی امین کا انتہائی قیمتی سامان غائب

پشاور(قدرت روزنامہ ) ڈی چوک احتجاج کے دوران سی ایم کے پی ہاوس اسلام آباد…

12 mins ago

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کے بارے میں بڑا بیان جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کو دنیا کے…

55 mins ago

جوڈیشل کمیشن کیلئے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) اعلی عدلیہ میں ججز تقرری کےلیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے…

59 mins ago

لاہور میں سموگ کی شدت کب تک برقرار رہے گی؟ موسمیاتی ماہرین نے بتا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور میں سموگ کی شدت کے حوالے سے موسمیاتی ماہرین نے شہریوں…

1 hour ago