لندن (قدرت روزنامہ )انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کرنے کے الزام میں برطانوی پولیس نے ایک 32 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات 17 اکتوبر ہوئی تھی، اسوقت انکی فیملی گھر پر ہی موجود تھی تاہم انہیں کوئی نقصان نہیں ہوا۔
ڈرہم کانسٹیبلری نے فیس بک پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سے پوچھ گچھ کے بعد اُسے ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں بین اسٹوکس نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 17 اکتوبر کی شام چند ماسک پہنے لوگوں نے میرے گھر چوری کی۔ وہ جیولری، قیمتی اشیا اور ذاتی استعمال کی اچھی خاصی چیزیں ساتھ لےگئے۔
بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ میں چوری ہونے والی چند اشیا کی چیزیں بھی شیئر کر رہا ہوں، اس کا مقصد صرف ان لوگوں کو پکڑنا ہے۔
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی…
لندن (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا نام چانسلر کے انتخاب…
کراچی (قدرت روزنامہ) پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی ہے…
ممبئی (قدرت روزنامہ) مشہور رقاصہ اور اداکارہ نورا فتیحی نے حالیہ انٹرویو میں اپنی کامیابی…
لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور کی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) سیدہ شہر بانو…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیر افضل مروت کہتے ہیں…