قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، اس سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت کو مزید تقویت ملے گی، پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، مہنگائی 6.9 فیصد پرآ گئی ہے، ریکارڈ ترسیلات پاکستان میں آئیں، شرح سود میں کمی ہوئی ہے۔

آج نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کے سعودی عرب اور قطر کے دورے اہمیت کےحامل تھے، دونوں ممالک کے دورے انتہائی کامیاب رہے، اللہ کا شکر ہے حکومتی کاوشوں سے معیشت استحکام کی راہ پرگامزن ہے، دورہ سعودی عرب میں ملاقاتیں تعمیری اور نتیجہ خیز رہیں.

عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی وزیرسرمایہ کاری کے دورہ پاکستان میں 27 معاہدوں پر دستخط ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں کی تعداد 27 سے بڑھ کر 34 ہوگئی، دونوں ممالک نے معیشت اور سرمایہ کاری میں اضافے پر اتفاق کیا، ملکی معیشت کی بحالی اوراستحکام میں سعودی عرب کااہم کردار رہا ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی پاکستان میں مجموعی سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب 80 کروڑ ڈالر ہوگیا، دونوں ممالک نے سرمایہ کاری میں اضافے پر اتفاق کیا، سعودی قیادت نے مزید 60 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، ریاض میں وزیراعظم نے سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہر عالمی فورم پر نہتے فلسطینیوں کی آواز بلند کی، پاکستان اور قطر کی دوستی میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا، وزیراعظم اور قطری قیادت کے درمیان مفید بات ہوئی، قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کااعلان کیا، وزیراعظم کا اصلاحات کا ایجنڈا آگے بڑھ رہا ہے، قطر مختلف شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ منارا کا معاملہ خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہا ہے، سعودی فاسٹ فوڈ چین البیک پاکستان آرہی ہے، کمپنی نے اپنی سپلائی چین پر کام شروع کردیا ہے، تمام شعبوں میں تیزی سے پیش رفت ہورہی ہے، تفصیلات وقت آنے پر سامنے لائیں گے۔

عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی کی ہی صوبائی حکومت نے طالبان کو واپس لاکر بلایا اور اس وقت کے وزیر اعظم نے نیشنل ایکشن پلان پر ایک بھی اجلاس نہیں کیا اور اب یہ حکومت ملزمان کا استقبال کررہی ہے اور انسداد دہشتگردی پر ان کی کوئی توجہ نہیں ہے، ایک مذاق سا بن گیا ہے، وفاق نے پہلے بھی تعاون کی پیشکش کی تھی اور اب بھی ساتھ مل کر لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے لاہور میں مزید ٹھہرنے کا فیصلہ کس کے کہنے پر کیا ؟ پتا چل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی…

6 mins ago

پی ٹی آئی نے عمران خان کا نام چانسلر کے امیدواروں کی فہرست سے نکالنے پر آکسفورڈ یونیورسٹی کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا

لندن (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا نام چانسلر کے انتخاب…

10 mins ago

چیمپئنز ٹرافی، چیئرمین پی سی بی نے بھارتی شائقین کرکٹ کیلئے بڑا اعلان کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی ہے…

16 mins ago

نورا فتیحی کو یش راج فلمز کے آڈیشن میں ناکامی ہوئی تو اس کے بعد کیا کیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) مشہور رقاصہ اور اداکارہ نورا فتیحی نے حالیہ انٹرویو میں اپنی کامیابی…

21 mins ago

محسن نقوی نے دبنگ خاتون افسر سیدہ شہر بانو کو پی سی بی میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور کی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) سیدہ شہر بانو…

28 mins ago

پی ٹی آئی والے میرے ساتھ سینگ نہ لڑائیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا رخ کریں، شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیر افضل مروت کہتے ہیں…

1 hour ago