بولان(قدرت روزنامہ)سردار یار محمد رند نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں مستونگ دھماکہ میں معصوم طلباءو طالبات بے گناہ شہریوں کے شہادت اور زخمی ہونے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ دھماکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مستونگ میں پے درپے بڑے بڑے سانحات کے رونما ہونے سے ظاہر ہوتا ہے مستونگ میں 2008 سے لیکر 2013 والے دور حکومت کے مظالم کو دہرایا جا رہا ہے مستونگ کے عوام اپنے پیاروں کے لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں ضلع میں ناقص سیکورٹی انتظامات ہیں امن وامان کی صورتحال اور سیکورٹی کے نام پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود بھی حالات انتہائی گھمبیر اور ناقص ہیں جس سے عوام کے جان و مال تک محفوظ نہیں ہے ، سردار یار محمد رند نے کہا کہ اسکول کے معصوم طلبہ اور عام بے گناہ شہریوں کو ہدف بنانا غیر انسانی فعل ہے سانحہ میں شہید اور زخمیوں کے حکومتی سطح پر مالی معاونت اور زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرے اور سانحہ مستونگ کے اعلی سطحی تحقیقات کرکے ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) سے مماثلت رکھنے والے پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی نے…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا…
اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کی رہائش گاہ کے حوالے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں خواتین ٹک ٹاکرز اور مشہور شخصیات کی لیک…