لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور کی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) سیدہ شہر بانو کو پاکستان ویمن ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمن ٹیم کی سربراہ کی تلاش شروع کری ہے جس کیلئے سابق ڈپٹی کمشنر لاہور مضبوط امیدوار تصور کی جارہی ہیں۔
سابق ڈپٹی کمشنر سیدہ شہر بانو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے عبوری وزیراعلیٰ پنجاب کے دور میں عہدے پر کافی متحرک تھیں۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ معروف اے ایس پی شہربانو نقوی جنہوں نے رواں سال فروری میں شہرت حاصل کی جب انہوں نے لاہور کے اچھرہ بازار میں ہجوم کے حملے سے ایک خاتون کو بچایا تھا، جس عربی خطاطی والا لباس پہنا ہوا تھا۔
پی سی بی میں خواتین کرکٹ کی سربراہ کا عہدہ اس وقت خالی ہوا جب تانیہ ملک نے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا، انہوں نے اکتوبر 2021 میں پی سی بی میں اپنے دور کا آغاز کیا تھا۔
عمر ایوب، شیخ آفتاب، سینیٹر فاروق نائیک اور سینیٹر شبلی فراز نامزد اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اعلی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری…
پشاور(قدرت روزنامہ ) ڈی چوک احتجاج کے دوران سی ایم کے پی ہاوس اسلام آباد…
لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کو دنیا کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) اعلی عدلیہ میں ججز تقرری کےلیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے…
لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور میں سموگ کی شدت کے حوالے سے موسمیاتی ماہرین نے شہریوں…