لاہور میں سموگ کی شدت کب تک برقرار رہے گی؟ موسمیاتی ماہرین نے بتا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور میں سموگ کی شدت کے حوالے سے موسمیاتی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کر دیا ہے۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق لاہور میں آئندہ 48 گھنٹے سموگ کی شدت برقرار رہے گی۔ناسا نے بھارتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فصل کی باقیات جلانے سے سموگ میں شدت آنے کی فضائی تصویر جاری کر دی۔
ہواو¿ں کا رخ بدلنے سے گزشتہ روز لاہور میں فضائی آلودگی اوسط 157 پر تھی جبکہ گزشتہ پانچ دن تک لاہور میں فضائی آلودگی اوسط 180 پر رہی تھی۔بھارت سے آنے والی تیز رفتار ہوا کے ساتھ دھواں بھی پاکستانی علاقوں میں داخل ہو گیا۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فصلوں کی باقیات جلانے سے سموگ میں تیزی سے اضافہ ہوا۔اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر برائے پنجاب مریم اورنگزیب نے اپیل کی ہے کہ سموگ میں اضافے پر شہری گھروں سے بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔
مریم اورنگزیب نے شہریوں سے درخواست کی کہ ماسک لازمی پہنیں، سانس، سینے اور دل کے امراض میں مبتلا افراد، بزرگ کھلی فضا میں نہ جائیں۔
خیال رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا فضائی معیار آج 1067 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا جو کہ انتہائی مضر صحت ہے ۔

Recent Posts

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

15 mins ago

پنجاب حکومت کا “پودا لگاؤ، پیسہ بناؤ” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…

33 mins ago

پاکستان اور جرمنی کا بلین ٹری منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے پر اتفاق

جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…

1 hour ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…

1 hour ago

چکوال :پرانی دشمنی کا شاخسانہ ، خاتون اپنے بھائی اور بیٹے سمیت قتل

چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…

1 hour ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست دائر

ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…

1 hour ago