کے پی ہاوس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ علی امین کا انتہائی قیمتی سامان غائب

پشاور(قدرت روزنامہ ) ڈی چوک احتجاج کے دوران سی ایم کے پی ہاوس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا انتہائی قیمتی سامان غائب ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈی چوک احتجاج کے دوران وزیراعلی کے پی کا سامان کے پی ہاوس اسلام آباد سے غائب ہوا، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپورکے 2 آئی فون 15 پرومیکس غائب ہوئے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا پرس، دستاویزات اور لائسنس یافتہ اسلحہ بھی غائب ہونے والے سامان میں شامل ہے۔
ذرائع سی ایم ہاوس کے مطابق موبائل گم ہونے سے علی امین گنڈا پور کے اہم نمبرز بھی چلے گئے جس سے وزیراعلیٰ پریشان ہیں، علی امین گنڈاپور نے میٹنگ میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار بھی کیا اور اہم فون نمبرز مانگ لئے۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا پختون یار نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ کے 2 موبائل، اہم دستاویزات اور دیگر سامان کے پی ہاوس سے آئی جی اسلام آباد لے گئے، علی امین گنڈاپور کے سامان میں نقدی، کپڑے اور لائسنس یافتہ اسلحہ شامل تھا۔
پختون یار نے بتایا کہ کے پی ہاوس میں وزیر اعلیٰ کی گاڑی کے شیشے توڑے گئے جس کی ویڈیو موجود ہے، آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں پولیس اہلکاروں نے گاڑی کے شیشے توڑے، آئی جی اسلام آباد وزیر اعلیٰ کا سامان لے گئے، مطالبہ ہے کہ آئی جی پر مقدمہ درج کرکے وزیر اعلیٰ کے پی کا سامان واپس کیا جائے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ صوبے کے چیف ایگزیگٹو ہیں، ان کا سامان فوری واپس کیا جائے، سامان کے پی ہاوس اسلام آباد سے غیر قانونی طور پر غائب کیا گیا۔

Recent Posts

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

19 mins ago

پنجاب حکومت کا “پودا لگاؤ، پیسہ بناؤ” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…

37 mins ago

پاکستان اور جرمنی کا بلین ٹری منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے پر اتفاق

جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…

1 hour ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…

1 hour ago

چکوال :پرانی دشمنی کا شاخسانہ ، خاتون اپنے بھائی اور بیٹے سمیت قتل

چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…

1 hour ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست دائر

ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago