اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری: سپیکر نے جوڈیشل کمیشن میں پارلیمانی جماعتوں کی نامزدگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری کیلئے پارلیمانی جماعتوں کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی کردی۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری کےلئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر سپیکر نے سپریم جوڈیشل کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں پارلیمانی جماعتوں کی نامزدگی سے آگاہ کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے لئے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب کو نامزد کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سینیٹ سے جوڈیشل کمیشن کے لئے فاروق ایچ نائیک اور شبلی فراز کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ خاتون کی نشست پر روشن خورشید بروچہ کو نامزد کیا گیا ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق 26 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد جوڈیشل کمیشن میں 5 اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں اور تمام نامزدگیاں سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو بھجوادی گئی ہیں جبکہ تمام نامزدگیاں سپریم کورٹ کو موصول ہوگئی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ پارلیمنٹ سے بھجوائے گئے ناموں میں حکومت اور اپوزیشن کی برابر کی نمائندگی ہے۔
واضح رہے کہ 26 ویں ترمیم کے نفاذ کے بعد پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججز میں جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس مقرر کیا تھا۔

Recent Posts

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

20 mins ago

پنجاب حکومت کا “پودا لگاؤ، پیسہ بناؤ” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…

37 mins ago

پاکستان اور جرمنی کا بلین ٹری منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے پر اتفاق

جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…

1 hour ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…

1 hour ago

چکوال :پرانی دشمنی کا شاخسانہ ، خاتون اپنے بھائی اور بیٹے سمیت قتل

چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…

2 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست دائر

ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago