اسدقیصر نے کہا کہ افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں تیزی سےافغانستان کےحالات بدل رہے ہیں خطےمیں امن آنے سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، 40سال تک افغانستان میں جنگ رہی ہے ہمارےبجٹ کابڑاحصہ د ہ ش ت گ ر د ی کے خلاف جنگ کےلیےاستعمال ہوتاتھا افغانستان میں امن سےخطےمیں خوشحالی اورترقی آئے گی . انہوں نے کہا کہ گوادر کےکھلنے سےوسطی ایشیاکی مارکیٹیں کھل جائیں گی گزشتہ دورمیں صرف 2پارٹیوں نے ملک میں حکومت کی، انہوں نےکوئی ایساقومی ادارہ نہیں چھوڑا تھاجومنافع میں ہو ہمارےملک کی سمت درست ہو چکی ہے وزیراعظم کاکوئی ذاتی کاروبار نہیں وہ صرف قوم اور ملک کاسوچتےہیں تحریک انصاف کی حکومت میں صوابی کےعوام کو شناخت ملی، پہلی بار پختونوں کو قومی حکومت ملی ہے . ان کا کہنا تھا کہ میرامشن ہے وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کروں گا، 20کروڑروپےکی لاگت سے کھیلوں کےمیدان بنائےجائیں گے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا کوئی ذاتی کاروبار نہیں وہ صرف قوم اور ملک کا سوچتے ہیں . صوابی میں ورکرز کنونشن سے خطابکرتے ہوئے اسدقیصر نے کہا کہ حکومت کو عوام کی تکلیف کا احساس ہے دنیامیں اس وقت مشکل حالات ہیں کورونا نے دنیاکی اکنامی متاثر کی اور خطےکےحالات تبدیل ہو رہے ہیں .
متعلقہ خبریں