خان صاحب ملکی ترقی کا ایک منصوبہ بتادیں جو انہوں نے شروع کیا، نواز شریف


ان لوگوں نے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کو خراب کرلیا، صدر ن لیگ
لندن(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کے لئے 40سے 50ارب روپے دیاگیا، آپ لوگوں نے خیبرپختونخوا میں پبلک ویلفیئر کے لئے کیا کیا؟
نواز شریف نے نیویارک میں ن لیگ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کے لئے 40سے 50ارب روپے دیاگیا، آپ لوگوں نے خیبرپختونخوا میں پبلک ویلفیئر کے لئے کیاہے، کے پی کے میں ان لوگوں کی حکومت کا گیارہواں یابارہواں سال چل رہاہے، خیبرپختونخوا کے عوام ان لوگوں سے نہیں پوچھتے کہ آپ ملک کو تو چھوڑیں آپ نے ہمارے صوبے کے لئے کیاکیاہے۔
انہوں نے کہا کہ کام کرنا اوربات اور صرف باتیں کرنا اوربات ہے ، ان لوگوں نے صرف لوگوں کے اخلاق کو بگاڑا ہے اور لوگوں کو بدتمیزی کاکلچر سکھایاہے، جب میری حکومت تھی اس وقت صرف 104روپے کاڈالر تھااورانٹرسٹ ریٹ سواپانچ فیصدتھا، ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلندسطح پر تھے ، آئی ایم ایف کو ہم نے خداحافظ کہہ دیاتھا، اوریہ لوگ اسے واپس لیکر آگئے۔
نوازشریف نے کہا کہ ہم ترقی کی شرح کو 5.8کے ریٹ پر لیکر گئے تھے اورہمارا پروگرام اسے 7فیصد پر لیکرجاناتھا، لیکن ہمارا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا، یہ لوگ ڈالر کو اوپر لے گئے اورانٹرسٹ کو 22سے 23فیصد پر لیکر گئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بالکل زمین پر آگئے ، ان لوگوں نے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کو خراب کرلیا، ان لوگوں نے پاکستان کے اندر ترقی کاکوئی منصوبہ نہیں لگایا۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ مجھے آج خان صاحب ایک منصوبہ بتادیں کہ انہوں نے یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی کے لئے شروع کیاہو، پاکستان میں سب سے پہلے موٹروے کی بنیاد مسلم لیگ ن اورنوازشریف نے رکھی، سب سے آخری موٹروے بھی مسلم لیگ ن اورنوازشریف نے بنائی ہے ، آپ کو پتا ہوگا اب موٹروے پاکستان میں موجود ہے جو پشاور سے شروع ہوتی ہے ، اسلام آباد آتی ہے اوریہاں سے لاہور جاتی ہے، لاہو ر سے ملتان جاتی ہے اورملتان سے رحیم یارخان اورپھر سکھر جاتی ہے، سکھر حیدرآباد جورہ گیاتھا خدا کے بندوں وہی بنادیتے وہ بھی نہیں بنی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے شہبازشریف صاحب کو بولاہے کہ اسے نئی موٹروے پرمنتقل کریں ، ہم نے بلوچستان میں سڑکوں اورہائی ویز کاجال بچھایاہے ، کام ان کاتھااورہزاروہ موٹروے بھی ہم نے بنائی جوپنجاب میں نہیں ہے کے پی میں ہے ، ہم نے عطاآباد جھیل کے اندر ایک لمبی ٹنل بنائی۔

Recent Posts

مغوی طالبعلم کی عدم بازیابی اور بلوچستان حکومت کی بے حسی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں طالبعلم منصور کے اغوا کو چار دن گزر چکے…

16 mins ago

پاکستان سے غیر مشروط وفاداری آئین کا جز اور ہمارا اخلاقی فرض ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منگل کو یہاں جناح الائیٹ اسکول…

33 mins ago

رانا ثناء اللہ نے وی پی این استعمال کرنے والوں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے اسلامی…

34 mins ago

محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل…

37 mins ago

چیئرمین پی ٹی اے نے وی پی این بند کرنے سے متعلق تہلکہ خیز اعتراف کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں غیرقانونی وی پی…

45 mins ago

عمرے کی آڑ میں سعودیہ جانے والے بھکاریوں کو کیسے پکڑا جائے؟ حکمت عملی تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکام نے عمرے کے بہانے سعودی عرب جانے والے بھکاری مافیا…

1 hour ago