ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کردیں۔
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی عدالت میں پیش ہوئے۔
ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی جبکہ ان کی جانب سے سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ ،عثمان گل سمیت 4 وکلاء نے وکالت نامے داخل کروا دیے۔
وکلا نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں دائر کر دیں جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے بریت کی درخواستوں کی مخالفت کی گئی۔
ایف آئی اے پراسیکوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا کہ جان بوجھ کر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی جا رہی، بریت کی درخواست فائل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کیس پر سماعت نہ ہو سکے۔
عدالت نے بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔
ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…
اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…
شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…